لاہور: (دنیا نیوز) سکولوں میں فرنیچر کی کمی دور کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔
فرنیچر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پانچ کروڑ 17 لاکھ 22 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 5 کروڑ سے زائد فنڈز سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے۔ فنڈز 3 سیٹوں والے فرنیچر کی خریداری پر خرچ کئے جا سکیں گے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ فنڈز متعلقہ سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔