قصور: (دنیانیوز) قصور کے سرکاری ڈاکٹر نے دولت کی ہوس میں مبینہ طور پر پرائیویٹ کلینک میں محنت کش کے بازو کا غلط آپریشن کر ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق محنت کش شوکت علی کا بازو چارہ کاٹنے والی مشین میں آنے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال بلھے شاہ لایا گیا جہاں ہسپتال میں ڈاکٹر خالد شفیع نے داخل مریض کا 55 ہزار روپے لیکر نجی ہسپتال میں آپریشن کیا۔
شوکت علی کاکہناہے کہ آپریشن کے بعد محنت کش شوکت کا بازو خراب ہو نا شروع ہو گیا، جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے کاٹنے کا مشورہ دیا، ڈاکٹر خالد شفیع نے آپریشن کے بعد غفلت لا پرواہی سے ٹانکے بھی نہ لگائے، نہ بازو میں راڈ ڈالا جس پر محنت کش شوکت و لواحقین کا ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پر شدید احتجاج ، اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔
سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر لئیق کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر کے خلاف درخواست ملی ہے ، تھانے بھی جمع کروائی گئی ہے، انکوائری کرکے حقائق سامنے لائیں گے ۔