لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور شیخوپورہ سے مزید سیاسی کارکنوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
دونوں اضلاع کے سیاسی کارکنوں نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی، شیخوپورہ سے سمیع اللہ نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، محمد اشفاق اور محمد اویس نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یو سی 200 محمد آصف نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، محمد آصف کے ہمراہ محمد عمران اور محمد اشرف بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، یو سی 245 سے ہنی ارشاد، محمد نواز، پاسٹر مون، سنی گل، عدیل گل اور پاسٹر جمیل گل نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو خوش آمدید کہا اور فیصلے کا خیرمقدم کیا، میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔