لاہور : (دنیانیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سوشل میڈیا پر بچی پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے لیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اوکاڑہ کے علاقہ کی کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، کمسن بچی کو اس کی ماں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کر دی۔
بچی کی نانی کی درخواست پر پولیس نے کمسن بچی پر تشدد کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار کمسن بچی کو تحویل میں لے لیا ہے، کمسن بچی کو مکمل تحفظ اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔