لاہور : مین ہول میں اترنے والے 2 واسا اہلکار جاں بحق

Published On 23 August,2023 09:42 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے گجومتہ میں صفائی کیلئے مین ہول میں اترنے والے دو واسا اہلکار زہریلی گیس بھر جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ریکسیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ گجومتہ کے قریب مین ہول میں اترنے والے 2 واسا اہلکارجان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو کے مطابق  اہلکار مین ہول میں زہریلی گیس بھرنے سے دم توڑ گئے  ، جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں جنرل ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔