لاہور میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، مزید 22 نئے کیسز سامنے آگئے

Published On 21 August,2023 09:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) ڈینگی مچھر نے صوبائی دارالخلافہ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 22 نئے مریض سامنے آگئے۔

شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا 60 مریض زیر علاج ہیں، 41 مریض سرکاری جبکہ 19 مریض نجی ہسپتالوں میں داخل ہیں، شہر میں گزشتہ روز 900 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، لاہور میں رواں برس 70 ہزار سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زاہد منیر کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو مکمل فوکس کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر زاہد منیر نے کہا کہ رواں برس ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض علامہ اقبال، راوی، نشتر اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے۔