کراچی : کورنگی زمان ٹاؤن میں پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا

Published On 03 September,2023 08:36 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم فائر بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئی ، فائر بریگیڈ نے  آگ پر قابوپالیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ 

فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ، فائر بریگیڈ کی مزید  گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں  ، آگ لگنے کی حتمی وجہ آگ پر قابو پانے کے بعد بتائی جاسکے گی ۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔