حیدر آباد: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی خواتین ونگ نے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچیاں شریک ہوئیں، مظاہرین نے کہا بجلی، گیس، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے ملک کے رہنے والے سخت متاثر ہورہے ہیں۔
مظاہرین نے مزید کہا اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے، دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔