اٹک: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز ہسپتال اسلام آباد لے جایا گیا، پمز ہسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، طبی معائنے کے بعد پرویز الہٰی پولیس واپس لے گئی۔
اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، چودھری پرویز الہٰی کو سکیورٹی حصار میں ہی ہسپتال لایا گیا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔