لاہور: (دنیا نیوز) عدالتی حکم کے باوجود پرویزالہٰی کو گرفتار کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق 4 ستمبر کو پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
درخواست میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا، درخواست پرویزالہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے چیف جسٹس سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
درخواست گزار نے استدعا کی عدالت کے حکم کے باوجود پرویزالہٰی کو پولیس افسروں نے گھر نہیں پہنچایا، عدالت ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔