سرگودھا: موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Published On 05 September,2023 05:23 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سرگودھا میں لاہور روڈ پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردی گئیں، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔