ٹھٹھہ : قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹرک میں تصادم ،5 افراد جاں بحق

Published On 02 September,2023 09:32 am

ٹھٹھہ : (دنیانیوز) کینجھر جھیل کے قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹرک کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونیوالوں اور جاں بحق افراد کو مقامی افراد نے سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ماہی گیر تھے جو تالاب سے مچھلی کا شکار کرنے کے لیے پک اپ میں جا رہے تھے۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔