کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سسٹم کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 9 افسر و ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
ایس بی سی اے کے کرپٹ اور سسٹم چلانے والے افسران اور ملازمین کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج رکھنے والے اعجاز علی بروہی، آغا جہانگیر اور احسن ادریس کو معطل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مرتضیٰ تنیو، نجم قریشی اورسینئر بلڈنگ انسپکٹر احسن خشک بھی معطل ملازمین میں شامل ہیں، بلڈنگ انسپکٹر فرحان ایوب، عمیر دایو اور کلرک عارف محمود کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایس بی سی اے کے غیرقانونی کاموں میں ملوث معطل افسران و ملازمین کی تعداد 16 ہو گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے اس سے قبل 7 افسران کو معطل کیا تھا، مزید افسران کے خلاف بھی کارروائی کے لیے جانچ جاری ہے۔