بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں، بیوی جاں بحق ہو گئے

Published On 08 September,2023 10:39 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) کمالیہ روڈ پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امین اور صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔