نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مراکش میں زلزلہ سے نقصانات پر اظہار افسوس

Published On 09 September,2023 10:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

دوسری جانب نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کا دکھ ہے، پاکستان کی حکومت، نگران وزیراعظم اور قوم اس مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔