اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا غریب طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے بوہرہ کمیونٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے شہزادہ حسین برہان الدین کی سربراہی میں بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی، حسین برہان الدین نے اپنے والد اور بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: تاجروں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرکے معیشت مزید مستحکم کرینگے : نگران وزیراعظم
انوارالحق کاکڑ نے کہا مذہبی رواداری اور ہم آہنگی قائداعظم کے سنہری اصول ہیں جو پاکستان کی بنیاد اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، وزیراعظم نے معاشرے کو عدم برداشت سے پاک کرنے اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا، وزیراعظم نے سماجی، فلاحی، تعلیمی، معاشی اور دیگر شعبوں میں بوہرہ کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔
وفد نے نگران وزیراعظم کو کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کے زیر تعمیر ہسپتال کے بارے میں آگاہ کیا، نگران ویزراعظم نے کہا غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بوہرہ کمیونٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔