اسلام آباد: (دنیانیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کےخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
Thanks to our alert forces, the terrorist attack on military posts near the Pak-Afghan border in Chitral, was repelled with heavy casualties on the terrorist side. Sadly, 4 brave soldiers embraced Shahadat. Our resolve to eradicate terrorism remains unshaken, and all our citizens…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 7, 2023
نگران وزیراعظم نے کہا کہ افسوس ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کےخاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور تمام شہری ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :کیلاش میں 2 چوکیوں پر بڑا حملہ، 4 جوان شہید، 12 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں دو چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔