اوورسیز کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، نگران وزیراعظم

Published On 07 September,2023 06:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک نے ملاقات کی، ملاقات میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کے امور پر بات چیت ہوئی، نگران وزیراعظم نے کہا اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غریب طبقے کی فلاح و بہود کیلئے بوہرہ کمیونٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں، نگران وزیراعظم

انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اربوں کا زرمبادلہ مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔