اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفرار بگٹی نے کہا سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ان برائیوں کے خلاف ہم انتہا تک جائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا سمگلنگ کی روک تھام کیلئےحکومت اقدامات کر رہی ہے، ان مسائل کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے، سمگلنگ کے خلاف مہم میں بہت کامیابیاں ملی ہیں، ہنڈی اور حوالہ کیخلاف بھی ملک میں کارروائیاں کی جاری ہیں، حوالہ ہنڈی میں اب تک 48 سے 50 گرفتاریاں ہوچکیں۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھی نگران حکومت اقدامات کررہی ہے، نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم ان برائیوں کیخلاف انتہا تک جائیں گے، ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی، قوم نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بزنس کمیونٹی کیلئے لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان
نگران وزیر داخلہ نے کہا سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالیرنس ہے، چند روز سے سمگلنگ کیخلاف آپریشن چل رہا ہے، ذمہ دار پاکستانی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی نشاندہی کریں، قوم نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی، جرائم کے خاتمے کیلئے عوام نگران حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا چترال میں دہشتگردوں نے حملہ کیا، ہماری فوج نے بھرپورجواب دیا، چترال کے عوام نے جس طرح ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے، پاکستانی قوم نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، غیرقانونی مقیم افراد کے حوالے سے کام ہو رہا ہے، غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا، تمام آپریشنز کی ہفتہ وار بنیاد پر مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا ہمارے 6 بچے کل سے دہشتگردوں کے چنگل میں ہیں، دہشتگردوں کو مکمل جواب دیا جا رہا ہے، امید ہے بچوں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا، افغان حکومت نے دوحہ میں دنیا کے ساتھ معاہدہ کیا افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، امید ہے افغان حکومت اپنی سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔