کراچی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ جان اچکزئی نے کہا سمگلنگ کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیح ہے، کھیل کے شعبے کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، چینی، کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا سمگلنک سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتی ہے، سمگلنگ کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، بلوچستان میں امن و امان کا قیام ہرصورت یقینی بنائیں گے، عوام کی فلاح وبہبود نگران حکومت کی ترجیح ہے۔