لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو جمع کرا دیا، ظاہر شاہ نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
یاد رہے کہ ظاہر شاہ ڈی جی نیب راولپنڈی اور ڈی جی نیب آپریشن بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔