لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آئی پی پی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں کی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہی دن انتخابات کرانے کے اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) September 13, 2023
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ملک میں بروقت صاف اور شفاف الیکشن کروا کر سرخرو ہو گا۔
اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کے بجائے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان جمہوری اقدار کی حقیقی پاسداری کا مظہر ہو گا۔