سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کی علاج کی درخواست منظور

Published On 14 September,2023 11:39 am

لاہور : (دنیانیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے علاج کیلئے درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفرازکے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی۔

وکلاءنے عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے  درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، جیل سے باہر علاج کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے اجازت دی جائے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو فوری سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔