اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
فواد چودھری اپنے وکیل فیصل فرید کے ہمراہ جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر محمد علی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو دی گئیں۔