لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف دو روز میں لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
شہباز شریف تقریباً ایک ماہ سے لندن میں قیام پذیر ہیں، شہباز شریف نے دورے کے دوران نوازشریف سے متعدد ملاقاتیں کیں، فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔
سابق وزیرا عظم نے شہباز شریف نے پارٹی قائد کی پاکستان واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی، تاریخ کا اعلان بھی کیا۔
دورہ لندن کے دوران ڈاکٹرز نے شہبازشریف کے کینسر خاتمے کی اہم رپورٹ دی،شہباز شریف نے لندن قیام کے دوران کمر کا علاج بھی کرایا۔