قصور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ضلع قصور کی صدر صفیہ سعید بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بلھے شاہ سب ڈویژن کی حدود میں مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، ڈیرے پر لیسکو کی لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔
— LAHORE ELECTRIC SUPPLY COMPANY ( LESCO) (@Lescoofficial) September 15, 2023
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنڈے کیلئے استعمال ہونی والی تار قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کر دی، ملزمان نے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر لیسکو کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان پہلے بھی لیسکو کے 60 ہزار روپے سے زائد کے نا دہندہ ہیں، نادہندگی کی بنا پر ان کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔