اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ ک جسٹس سید منصور علی شاہ یکم اکتوبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ امریکہ کا سٹڈی ٹور کررہے ہیں، جسٹس منصور یالے یونیورسٹی میں چار روزہ گلوبل کانسٹیٹیوشنلزم سیمینار میں شرکت کریں گے، جسٹس منصور مساوات اور حقوق پر مباحثے کی صدارت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ہاروڈ یونیورسٹی کے کالج میں لیکچر بھی دیں گے، جسٹس منصور علی بوسٹن یونیورسٹی میں بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔