سپریم کورٹ میں حساس مقدمات کی سماعت پریکٹس پروسیجر کیس کے فیصلے سے مشروط

Published On 21 September,2023 07:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس پروسیجر کیس کے فیصلے سے مشروط کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کو اہم ہدایت جاری کردیں، ذرائع کے مطابق حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس پروسیجر کیس فیصلے سے مشروط کردیا گیا، 3 اکتوبر تک حساس نوعیت کے مقدمات سماعت کیلئے نہیں لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق حساس مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ پریکٹس پروسیجر کیس کے فیصلے کے بعد ہوگا۔