انتخابی نتائج کی موصولی: پریذائیڈنگ افسروں کو الگ الگ ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ

Published On 23 September,2023 05:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں نتائج کی موصولی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن ملک بھر کے تمام پریذائیڈنگ افسروں کو نتائج موصولی کے لئے الگ لگ ٹیبلٹس دے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نتائج موصولی کے لئے سافٹ ویئر تیار کر لیا، سافٹ ویئر پریذائیڈنگ افسروں کے ٹیبلٹس میں انسٹال کیا جائے گا، پریذائیڈنگ افسران ٹیبلٹس کے ذریعے پولنگ سٹیشنز سے نتیجہ ریٹرننگ افسران کو دیں گے۔

الیکشن کمیشن ایک لاکھ ٹیبلٹس محکمہ شماریات سے لے گا، محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن میں معاملات طے پا گئے، محکمہ شماریات نے مردم شماری کے دوران ٹیبلٹس لئے تھے۔