لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کو ہر صورت اگلے ماہ کے وسط میں مکمل ہونا چاہیے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا تقریباً 88 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور سے شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا، شاہدرہ چوک فلائی اوور سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔