پاکستان یمن بحران کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے اصولی پر قائم ہے: دفتر خارجہ

Published On 28 September,2023 07:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن بحران کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ریاض ڈائیلاگ کے مثبت نتائج پر خراج تحسین پیش کیا، ڈائیلاگ سعودی حکومت، یمن اور سلطنت اومان کے درمیان ہوئے۔

دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق ڈائیلاگ کا مقصد یمن میں امن عمل کے لیے روڈ میپ بنانا تھا، ڈائیلاگ کی کامیابی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی مثبت سوچ کی عکاس ہے۔