تہران: (ویب ڈیسک) ایران کےصدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا عرب ممالک سے تعلقات کا معاہدہ ناکام ہوجائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں خلیجی ریاستوں بشمول سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات قائم کرانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹرز کی ایران میں تعیناتی نہیں چاہتے۔