مستونگ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز ہونیوالے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 59 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔
خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مستونگ میں خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 59 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔
یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔