لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی کا مقصد عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے پی پی 54 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی زندگی عوام اور پاکستان کی خدمت کا سفر ہے، 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کی آمد خوشحالی کے نئے دور کی نوید ہے، عوام نے جب نواز شریف کو وزیراعظم بنایا پاکستان کی تقدیر سنوری۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا نواز شریف کی عوامی خدمت کے اعتراف میں عوام چوتھی مرتبہ قائد نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، نظام کی اصلاح صرف نواز شریف کر سکتا ہے، اس موقع پر عوام نے نوازشریف کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی۔