الیکشن جلد ہونے سے ہی پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا: طلال چودھری

Published On 04 October,2023 10:33 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ الیکشن جلد ہونے سے ہی پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ حالات بہت ہی مشکل ہیں، ہمارا اگلا جو الیکشن ہے اس کا جو بیانیہ ہے اس کا مرکزی نقطہ عام آدمی کی زندگی اور عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہوگا، نواز شریف کی مینار پاکستان کی ایک سیاسی تقریر نہیں ہوگی، ایک منصوبہ اور پاکستان کے جو موجودہ مسائل ہیں اس کا حل کا وہاں بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چور، آئین شکن وہ ہیں جو حکومت کو چلنے نہیں دیتے: سعد رفیق

طلال چودھری نے کہا کہ ہمیں تو سوٹ کرتا تھا جلد از جلد الیکشن ہوں، چھوٹی جماعتیں اور چھوٹے صوبوں کا اصرار نہ ہوتا تو مردم شماری نوٹیفائی نہ ہوتی، ہمیں تو الیکشن اس لئے بھی سوٹ کرتا ہے کہ ہمارے مخالف جو ہیں وہ اس وقت پردہ سکرین پر ہے ہی نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے امید ہے جس تیزی سے انہوں نے حلقہ بندی کی ہے جو کہ آئینی ریکوائرمنٹ تھی وہ جلدی سے الیکشن کروائیں، الیکشن جلد ہوگا پھر ہی پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام کی طرف ہم بڑھ سکتے ہیں، ساری عمر ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل کی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ گزارش یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایکسپوز ہوئے ہیں، وہ مشکل وقت میں پاؤں پکڑتے ہیں اور پھر جب اچھا وقت ہوتا ہے تو وہ پھر ہیرو بن کر لوگوں کے گریبان پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ کوئی ہماری طرح نہ کردہ گناہوں میں اندر نہیں رہے، سائفر آپ نے خود لہراتا دیکھا ہے، بچی کا ان کا معاملہ 15 سال سے پینڈنگ میں ہے، بتا دیں بچی ان کی ہے یا نہیں۔