شیخوپورہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عالمی سازشوں سے جغرافیائی اور معاشی لحاظ سے ملک کو توڑا جارہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خدمت کرنے والے لوگوں سے قربانیاں لی جاتی ہیں، نواز شریف کہتا ہے میرا استقبال نہ کرو، مینار پاکستان پہنچ کر تجدید عہد کریں، ہم 2017ء والا پاکستان لائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عالمی قوتوں کے اشارے سے اداروں میں بغاوت کرائی جارہی ہے، 2017ء کے کرداروں کو سزامل جاتی تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا، اداروں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی سے انتقام نہیں لیں گے، حکومت میں آکر پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرینگے: سعد رفیق
جاوید لطیف نے مزید کہا سہولت کاری کے ذریعے ملک میں بغاوت کروائی جارہی ہے، ملک کو بدنام کیا جا رہا ہے، جسٹس شوکت کی بات سنی جاتی تو بندیال پیدا نہ ہوتا، 21 اکتوبر کو شیر پاکستان کا مینار پاکستان پر استقبال کیا جائے گا، نواز شریف نے باربار ملک کو ترقی کی پٹری پرچڑھایا اس کے ساتھ باربار زیادتی کی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے حکومت نہ لیں، قومی پارٹیاں ملک کی ترقی پرجان قربان کرتی ہیں، ملکی معیشت ڈوب چکی ہے مگرمرد قلندر آرہا ہے، 2013ء میں ہم نے ملک کو روشیناں دیں اب معیشت ڈوب چکی ہے۔