لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی لندن پہنچ گئے۔
ن لیگ کے قائد نوازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو لندن بلایا تھا، سینیٹر عرفان صدیقی چند دن لندن میں ہی قیام کریں گے اور نوازشریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف سے بہت سی سیاسی شخصیات ملاقات کر چکی ہیں، ملاقاتوں میں نوازشریف کی واپسی بارے مشاورت کی گئی تھی۔