لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جاسکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں رانا تنویر حسین، رانا مشہود علی خان، سردار اویس خان لغاری اور دیگر رہنما شامل تھے، پارٹی رہنماؤں نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
— PMLN (@pmln_org) October 2, 2023
شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، تاریخ اور وقت نے گواہی دی کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص اور محنت سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے، نواز شریف تعمیر و ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔