کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہر ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور جانوں کے المناک نقصان پر دلی صدمہ پہنچا ہے، ہماری دلی تعزیت اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، آیئے! اس مشکل گھڑی میں ہرات کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی، امداد اور یکجہتی کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ایک ساتھ کھڑے ہو کر ہی ہم ازسرِنو تعمیر اور ازالہ کر سکتے ہیں۔