لاہور: (دنیا نیوز) ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ہزار سے زائد وکلاء کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر وکلاء کو نااہل قرار دیا، ڈیفالٹر وکلاء ہائیکورٹ بار کے 2024ء میں ہونے والے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، بار بار مہلت کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی پر وکلاء کو ڈیفالٹر اور ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نااہل کیا گیا۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے جس میں وکلاء بھی شامل ہیں، کچھ وکلاء کی پریکٹس زیادہ بہتر نہیں، وہ اپنے گھر کا خرچہ تک مشکل سے برداشت کر رہے ہیں، بار ایسوسی ایشن کے واجبات کی کیسے ادائیگی کر سکتے ہیں؟