فلسطین کی آزادی تک مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے: رضا ربانی

Published On 15 October,2023 10:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹررضاربانی نے لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے فلسطین کے لئے آوازاٹھائی تھی۔

رضا ربانی نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا فلسطینی رہنما یاسر عرفات سے قریبی رشتہ تھا، لیاری کا بھی فلسطین سے تعلق ہے، یہاں لیاری میں بم برسائے گئے، بینظیر بھٹو پر کار ساز پر بم برسائے گئے، اس میں بھی لیاری والے ساتھ تھے۔