لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
جسٹس شجاعت علی خان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، جسٹس شجاعت علی خان کیس کی سماعت کریں گے، رجسٹرار ہائیکورٹ نے کازلسٹ جاری کردی۔
سرکاری مصروفیات کے باعث نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، شہری محمد حسن معاویہ سمیت دیگر نے ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔