لاہور: سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Published On 13 October,2023 08:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بند روڈ پر سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بند روڈ کے علاقے عالیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں شہری سلنڈر کی ری فلنگ کروا کر جارہا تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے سے شہری موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے شہری کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔