لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے آمدنی بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے، کمرشلائزیشن کی مدد سے اضافی آمدنی حاصل کی جائے گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی زیر صدارت روڈا کی جانب سے تیار کیے جانے والے ٹرانسپورٹیشن پلان کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو سٹیشنز کی برینڈنگ اور ری نیمنگ بھی کی جائے گی، صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے سی بی ڈی پنجاب کو کلمہ چوک میٹرو سٹیشن کے برینڈنگ رائٹس خریدنے کی دعوت دے دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام اب میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں، یہ عام آدمی کی سواری ہے، اس میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔