لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے 108 سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کے بڑے پیمانے تبادلے کئے گئے، پنجاب بھر کے 108 سول ججز کو تبدیل کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔