لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو یرغمال بنالیا، ڈاکوؤں نے غیرملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں اور سونا لوٹ لیا۔
لوٹ مار کے بعد دونوں ڈاکو بغیرنمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر فرارہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کرلیے ہیں، مدعیہ کی درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔