کراچی: بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

Published On 02 October,2023 06:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر پلازہ کے قریب پیش آیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے غلام فرید کو کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔