چلاس: میدانی علاقے منتقل ہونے والے خاندان کی جیپ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

Published On 02 October,2023 02:40 am

چلاس: (دنیا نیوز) چلاس میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جیپ کو حادثہ چلاس کے علاقے رائیکوٹ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے، زخمی ہونے والی چاروں خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی پور چٹھہ: موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

زخمی ہونے والی ایک خاتون کو جگلوٹ جبکہ 3 کو چلاس منتقل کیا گیا، حادثے میں مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمی اور جاں بحق افراد موسم کی تبدیلی کے باعث واپس میدانی علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے تھے۔