قصور: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں ورن کی واپڈا اہلکاروں نے مین ایل ڈی لائن کاٹ دی۔
واپڈا اہلکاروں کے مطابق نواحی گاؤں ورن پورا بجلی چور ہے اکثر لگے میٹر نادہندا ہیں مجبوراً ایل ڈی لائن کاٹنا پڑی، علاقہ مکینوں نے پورے گاؤں کی بجلی منقطع ہونے پر قادی ونڈ روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جو بل بروقت ادا کرتے ہیں انکو بجلی فراہم کرنا واپڈا کی ذمہ داری ہے، چند بجلی چوروں کی وجہ سے مین سپلائی لائن نہیں کاٹنی چاہیے تھی۔