کراچی : موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکے سے 2 سالہ بچہ چھین کر فرار

Published On 01 October,2023 08:41 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے سعید آباد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ملزمان 12 سالہ لڑکے سے اس کا دو سالہ بھانجا چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ملزم کے ساتھ ایک عورت بھی تھی ، بچے کا ماموں اپنے چھوٹے دوسالہ بھانجے سمیر ولد ریاض کو لے کر گھر آرہا تھا ۔

راستے میں موٹرسائیکل پر مرد اور عورت نے ماموں سے بچے کے بخار کے بارے میں پوچھا اور 12 سالہ ماموں سے دو سالہ بچہ چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے دو سالہ بچے کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے ۔